اچھی صحت کیلئے ماہرین بھرپور نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ 8گھنٹے سونانہ صرف صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے یادداشت بھی بہتر ہو تی ہے۔
امریکی شہربوسٹن کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ 8گھنٹے سوتے ہیں ان میں لوگوں کو پہلی بار دیکھنے کے بعد پہنچاننے
کی صلاحیت ان لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے جو روزانہ 8گھنٹے کی نیند نہیں لیتے۔
اس تحقیق کے لئے14لوگوں کو چنا گیا جنہیں20مختلف تصویر یں دِکھائی گئیں اور انہیں یاد رکھنے کو کہا گیا، تحقیق کے نتیجے میں دیکھا گیا کہ جو لوگ باقاعدگی سے روزانہ8گھنٹے سوتے ہیں ان کی یادداشت ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر پائی گئی جو کسی وجہ سے 8گھنٹے نہیں سوپاتے ہوں۔